Home انٹرنیشنل اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا 

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا 

16
0
اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا 


اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا 

رم اللہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ارض مقدس فلسطین میں اسرائیلی قابض فوج کے مظالم جاری ہیں،تازہ واقعہ میں اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کو شہید کردیا  ہے دوسری طرف فلسطینی حکام نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں 2 سیکیورٹی افسران سمیت تین فلسطینیوں کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں قتل کی مذمت کی ہے۔

فلسطین کے صدارتی ترجمان نبیل ابو ردینہ نےایک بیان میں کہا کہ فلسطین کاایوان صدر بڑھتے ہوئے تشدد اور تین افراد کی موت پر اسرائیل کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل کی جانب سے قبضے کی روش اور روزانہ کی بنیادوں پر قتل و غارت گری سمیت ہمارے لوگوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں جو خطرناک تنا ؤ کی صورت اختیار کر سکتی ہیں۔ابو ردینہ نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہےکہ اسرائیلی فوج کے ایک دستے نے جنین شہر پر دھاوا بولا اور تین فلسطینی شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، مرنیوالوں میں دو فلسطینی سیکیورٹی اہلکار اور اسرائیلی جیل میں قید رہنے والا ایک شخص شامل ہیں۔دریں اثنا اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ مطلوب فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرنے کیلئے جنین شہر میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوج کے دستے کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فلسطینی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here