Home کھیل ابوظبی: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا...

ابوظبی: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

37
0
ابوظبی: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 16ویں میچ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کی کورونا وائرس کے باعث پاکستان سے ابوظبی منتقلی کے بعد یہ دوسرا میچ ہے، گزشتہ روز کے میچ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ملتان سلطانز کی طرف سے رحمٰن اللّٰہ گُر باز، کپتان محمد رضوان، صہیب مقصود، رئلی روسو، شمرون، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، سہیل خان، عمران طاہر، شاہنواز دھانی اور عمران خان میدان میں اترے ہیں۔

دوسری طرف کراچی کنگز نے کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، نجیب اللّٰہ زدران، تھسیارا پریرا، مارٹن گپٹل، چڈوک والٹن، قاسم اکرم، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال کو میچ میں فتح کے لیے میدان میں اتارا ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک 5،5 میچز کھیل چکی ہیں، کراچی کنگز 3 میں فاتح رہی ہے جبکہ ملتان سلطانز صرف ایک ہی میچ جیت سکی ہے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here