Home سائنس اور ٹیکنالوجی برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے اتنے...

برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے اتنے شیئرز خرید لیے کہ یقین نہ آئے

30
0
برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے اتنے شیئرز خرید لیے کہ یقین نہ آئے


برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے اتنے شیئرز …

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے سابق سٹار فٹبالر اور دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ڈیوڈ بیکھم نے الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے 10 فیصد شیئرز خرید لیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ بیکھم نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی کمپنی لوناز کے 10 فیصد شیئرز خریدے ہیں جو کہ ایک بہت بڑی سرمایہ کاری ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہوں نے اتنی بڑی مقدار میں شیئرز کی خریداری پر کتنی رقم خرچ کی ہے۔

خیال رہے کہ لوناز ایک سلور سٹون کمپنی ہے جو رولز رائس، جیگوار اور رینج روور جیسی کلاسک گاڑیوں کو الیکٹرک کاروں میں تبدیل کرتی ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ بیکھم نے بہترین شعبے میں سرمایہ کاری کی ہے کیونکہ دنیا میں ماحول دوست الیکٹرک کاروں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ حکومتی سطح پر بھی الیکٹرک کاروں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ برطانیہ میں 2030 سے ڈیزل اور پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

مزید :

کھیلسائنس اور ٹیکنالوجی





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here