Home سائنس اور ٹیکنالوجی مائیکروسافٹ کا’ GrowthX Accelerator ‘پروگرام کے ضمن میں  B2B سٹارٹ اپس کے...

مائیکروسافٹ کا’ GrowthX Accelerator ‘پروگرام کے ضمن میں  B2B سٹارٹ اپس کے لئے ایپلیکیشنز کا اجرا

32
0
مائیکروسافٹ کا’ GrowthX Accelerator ‘پروگرام کے ضمن میں  B2B سٹارٹ اپس کے لئے ایپلیکیشنز کا اجرا


مائیکروسافٹ کا’ GrowthX Accelerator ‘پروگرام کے ضمن میں  B2B سٹارٹ اپس کے لئے …

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) مائیکروسافٹ نے پاکستان کے سٹارٹ اپ اےکوسسٹم کو مزید تقویت بخشنے کے لئے ملک  میں اپنے معروف  GrowthX Accelerator پروگرام کے ضمن میں ایپلیکیشنز کا اجراءکر دیا ہے، پروگرام B2B سٹارٹ اپس کے لئے ہے۔

GrowthX Acceleratorپروگرام کا اجراءمائیکروسافٹ اور ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس (ADIO)کے مابین شراکت کا حصہ ہے جس کا آغاز جنوری میں کیا گیا۔ اس شراکت کا مقصد خطے میں سٹارٹ اپس کے لیے مواقع بہم پہنچانا ہے۔GrowthX Accelerator پروگرام کو اس طرح تخلیق کیا گیا ہے کہ ایسے کارپوریٹس اور سٹارٹ اپس کو ملائے جو ایک دوسرے کے لیے باہمی طور پر سود مند ثابت ہوں، اور اپنے مقاصد حاصل کریں ۔ مزید بر آں اس کا مقصد B2B سٹارٹ اپس کو ٹیکنالوجی ، رہنمائی اور مارکیٹ تک رسائی جےسے معاملات میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

 رابرٹو کروسی، ایم ڈی مائیکروسافٹ فار سٹارٹ اپس (ایم ای اے) کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ” ہماری ابو ظہبی انوےسٹمنٹ آفس (ADIO) کے ساتھ شراکت کلیدی حیثیت رکھتی ہے ،جس کا مقصد اس خطے کو ٹیکنالوجی اور انٹرےپرینیورشپ کے مرکز میں تبدیل کرنا ہے ۔ “

 GrowthX آن لائن اور فزیکل ورکشاپس اور ٹریننگز کا مجموعہ ہو گی جن میں ” ڈیمو کے دن“ اور نیٹ ورکنگ تقرےبات بھی شامل ہوں گی، جہاں سٹارٹ اپس اپنے مقا صدمائیکروسافٹ کے علاقائی پارٹنرز اور ونچر کیپٹلسٹ کے سامنے پیش کر سکیں گے ۔12ہفتے پر محیط پہلے مرحلے میں پورے خطے سے 15 سٹارٹ اپس کو چنا جائے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here