21

گیس پمپ مشین کا مجبوری کی وجہ سے استعمال کرنے کا حکم

صورتِ مسئولہ میں سائل کے لیے گیس بڑھانے کے لیے “گیس پمپ” مشین استعمال کرنا جائز نہیں ہے،بلکہ اس کو چاہیے کہ وہ لوگوں میں اس فکر کو عام کرے کہ اس “گیس پمپ” کا استعمال ضررعام کی وجہ سے شرعاً اور قانوناً دونوں طرح ناجائز ہے، اس مشین کے استعمال کی وجہ سے دیگر لوگوں کی حق تلفی ہوتی ہے، نیزاس معاملے میں قانونی ذرائع کا بھی سہارا لے، لیکن اگر کسی طور پر بھی معاملہ حل نہ ہو،محلے کے دیگرلوگ اس مشین کا استعمال ترک نہ کریں،اور گھر کی بنیادی اور ناگزیر ضروریات میں بھی سائل کوگیس دستیاب نہ ہو،تو اس کے لیے اس تکلیف اورمجبوری کی وجہ سے فقط ضرورت کی حد تک ” گیس پمپ” استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں