45

گھر میں میت کے ہوتے ہوئے قرآنِ کریم یا کلمے وغیرہ پڑھنے کا اہتمام کرنا

جی ہاں! مذکور طریقہ اختیار کرنے کی شرعاً اجازت ہے، البتہ میت جس کمرے میں ہو اس کے علاوہ دوسرے کمرے میں تلاوت کا اہتمام کیا جائے، جبکہ میت کو غسل دینے کے بعد میت کے پاس پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
۲۔ مذکور چادر کی کوئی فضیلت منقول نہیں، بلکہ اس میں کلماتِ متبرکہ کی توہین کا شائبہ ہونے کی بناء پر اس سے احتراز ہی کیا جائے اور اگر سفید چادر اوپر رکھی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
۳۔ میت کو قبرستان کی طرف لے جانے کا مسنون اور صحیح طریقہ یہ ہے کہ سب لوگ سکون اور خاموشی کے ساتھ جنازہ کے پیچھے چلیں۔ جنازہ کے آگے چلنا اور بلند آواز سے کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادت پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، اس سے احتراز لازم ہے، تاہم ہر شخص اپنے دل میں ذکر یا دعائے مغفرت کرتا ہوا جائے تو یہ جائز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں