اگر اس خاتون کا مذکور جملہ ہر قسم کے گانوں اور اُن میں موسیقی وغیرہ کو اعتقاداً حلال سمجھنے کی بناء پر نہ ہو، بلکہ محض بے توجّہی اور جہالت کی بناء پر کہا ہو اور موجود جاری گانا بھی کفریہ اور شرکیہ کلمات پر مشتمل نہ ہو تو اُس پر گناہ نہ کہنے کی بات سے کافر نہیں کہا جائے گا۔
البتہ اگر اُس وقت موجود جاری گانے کے مضمون اور مذکور عورت کے ہر قسم کے گانوں اور موسیقی وغیرہ سے متعلق اعتقاد کو بھی بیان کر دیا جائے تو اس کا حکمِ شرعی بھی تحریر کر دیا جائے گا۔ واللہ أعلم بالصواب!
67