میشن دو مختلف لوگوں کے درمیان کوئی ایسا عقد یا معاملہ طے کروانے کا معاوضہ ہوتا ہے، جس میں اس معاملہ کا واسطہ بننے والے کی محنت لگتی ہو اور وہ عقد فی نفسہ جائز ہو اور جانبین کی رضامندی سے یہ عقد کروانے والا اپنا معاوضہ طے کر لے تو اس اجرت کو کمیشن سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
اور سود ایسا معاوضہ ہے جس کے عوض سود وصول کرنے والا کوئی اضافی خدمت مہیا نہ کر رہا ہو،سود کو شریعت نے حرام قرار دیا ہے اور کمیشن کی گنجائش دی گئی ہے۔
تاہم اگر آپ کسی خاص معاملہ کے بارے میں معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ یہ سود ہے یا کمیشن تو وہ مخصوص صورت پوری تفصیل کے ساتھ ذکر کرکے دوبارہ سوال ارسال کریں۔فقط واللہ اعلم