103

ناک سے 10 غباروں میں ہوا

آئڈاہو: امریکا میں ایک شخص نے ایک منٹ میں ناک سے 10 غباروں میں ہوا بھرنے کا گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست آئڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ریکارڈ بنانے کے متعلق پانچ سال قبل سوچا تھا لیکن موسمِ سرما اور الرجی کے موسم کے مسائل کی وجہ سے سابقہ ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ گینیز کے اصولوں کے مطابق 60 سیکنڈوں ہر غبارے کو ناک سے پھُلانا ہوتا ہے اور گرہ باندھتے ہوئے چھوڑ دینا ہوتا ہے۔
ڈیوڈ رش نے متعین وقت 10 غباروں میں ناک سے ہوا بھر کر میں کامیابی کے ساتھ ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اشریٹا فرمین کے پاس تھا جو انہوں نے 2016 میں بنایا تھا۔

واضح رہے ڈیوڈ رش اپنی اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 کے قریب گینیز ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں