واضح رہے کہ “سکینہ”(سین پر پیش،کاف پر زبر اور یاءپر جزم کے ساتھ) پھرتیلی ،شوخ اور خوش مزاج لڑکی کے معنی میں ہے،صحابیہ کا نام ہےیہ نام رکھنا درست اور بہتر ہےاور فاطمہ‘‘ فطم سے ہے جس کے معنی دودھ چھڑانے کے ہیں،لغوی اعتبار سے “فاطمہ” اس خاتون کو کہتے ہیں جو اپنے بچے کا دودھ چھڑادے، “فاطمہ” رسول اللہ ﷺ کی لخت جگر اور پیاری بیٹی (فاطمہ بنت محمد ﷺ) کا بابرکت نام ہونے کے ساتھ ساتھ بیس (20) سے زیادہ صحابیات کا بھی نام مبارک ہے، اس لیے اس نسبت سے یہ نام رکھنا مبارك اور بڑی سعادت کی بات ہے۔
( القاموس الوحید،ص:786، ط:ادارہ اسلامیات )