اگر سمندر کا پانی ایک جگہ جمع کیا جائے تو اتنا والیم ( ایک موتی کے برابر) ہوگا۔
اس پوسٹ پر بہت سے لوگ تنقید کرنے کی جسارت کریں گے مگر ان سب کیلئے میرا جواب کچھ یوں ھو گا۔۔.. زمین پر موجود پانی کی ٹوٹل مقدار،
جب ہم کہتے ہیں کہ زمین پر 71 فیصد پانی اور 29 فیصد خشکی ھے تو عام قاری کے ذہن میں تصور یہ آتا ھے کہ گیند جیسی اس زمین کے اندر 71 فیصد پانی بھرا ھے اور صرف 29 فیصد حصے پر خشکی، مٹی، پہاڑ صحرا وغیرہ ہیں وہ سمجھتا ھے کہ پانی کی مقدار زمین پر موجود دوسرے ٹھوس مادے سے زیادہ ہوگی. لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ھے اصل میں ہم زمین کی بیرونی سطح (Earth Surface Area) کی بات کر رہے ہوتے ہیں زمین کے اندرونی حجم (Volume) کے متعلق نہیں کہہ رہے ہوتے..
جبکہ اس تصویر میں جو موازنہ دکھایا گیا ہے وہ زمین اور اس پر موجود ٹوٹل پانی کے” والیوم ” (مقدار) کا موازنہ ھے..
زمین کا ٹوٹل سطحی رقبہ (Surface Area) 510 ملین مربع کلومیٹر ھے اس پر 71 فیصد پانی اور 29 فیصد خشکی ھے
یعنی 510 ملین مربع کلومیٹر میں تقریباً 362 ملین مربع کلومیٹر پر پانی ھے اور باقی 148 ملین مربع کلومیٹر خشکی کا علاقہ ھے. یہ زمین کی اوپری سطح ھے جس پر 362 ملین مربع کلومیٹر پر پانی “پھیلا” ہوا ھے…
یہ ھے زمین پر پانی کی لمبائی ضرب چوڑائی (ایریا/رقبہ ) کی ویلیو جو یقیناً دنیا کا ایک بہت بڑا رقبہ (71 فیصد) ” گھیرے ” ہوئے ھے..
اب پانی کی گہرائی دیکھیں..
اب تک کی معلوم کی گئی گہری ترین سمندری کھائی میریانہ ٹرنچ ھے جس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی تقریباً 10.9 کلومیٹر ھے جسے چیلیجر ڈیپ(Challenger Deep) کہتے ہیں.
جبکہ زمین کا ڈایا میٹر تقریباً 13 ہزار کلومیٹر ھے اور ریڈیئس 6 ہزار 3 سو کلومیٹر…
اب غور کیجئے زمین کے ڈایا میٹر 13 ہزار کلومیٹر کے سامنے سمندر کی میکسیمم گہرائی 11 کلومیٹر کیا حیثیت رکھتی ھے. اور یہ گہرائی بھی صرف ایک مخصوص جگہ کی ھے جو 11 ضرب 1.6 مربع کلومیٹر کے رقبے پر ھے، دنیا کے تمام سمندر اتنے گہرے نہیں ھے.. سمندروں کی اوسط گہرائی تقریباً 3.7 کلومیٹر ھے
غور کیجئے زمین کی گہرائی ” 13 ہزار کلومیٹر ” کے مقابلے میں سمندروں کی صرف 4 کلومیٹر کی گہرائی بہت معمولی سی ھے…
اسی طرح زمین کے اوپر دریاؤں جھیلوں میں گلیشیر کی چوٹیوں، برفانی تودے اور بادلوں میں اس کے علاوہ زمینی پانی (Ground Water) کی شکل میں بھی صرف 3 فیصد پانی ہے (جو 71 فیصد میں شامل ھے)
یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ایک بہت بڑے غبارے کی سطح کے تین چوتھائی حصے پر ڈیڑھ سے دو انچ گہری ریت بچھا دی جائے…
آپ نیچے دی گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اگر سمندروں کے تمام پانی کو نکال دیا جائے تو زمین کیسی دکھے گی…
پہلے کے مقابلےصرف معمولی سی گہرائیاں ظاہر ہونگی اور صرف یہی پانی ہے باقی ساری ٹھوس زمین ھے.
اور زمین پر موجود اس سارے پانی کو اگر ہم زمین کی طرح کسی گول چیز میں اکٹھا کرے تو صرف 1385 کلومیٹر ڈایا میٹر کی ایک گول گیند بنے گی چاند کے آدھے سے بھی کچھ کم(چاند کا ریڈیئس تقریباً 17 سو کلومیٹر ھے) …
اور تصویر میں نیلے رنگ کے کرہ (Sphere) میں یہی پانی دکھایا گیا ھے…
111