110

بچوں کے رویوں پر والدین کے اثرات

آپکا بچہ زیادہ تنگ کرتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ اسے اپنے قریب نہیں کرتے اور اس سے پیار نہیں کرتے۔
اگر۔۔۔۔۔۔
آپکا بچہ ہمیشہ غصے میں رہتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ اسکے اچھے کاموں کی تعریف نہیں کرتے۔
اگر۔۔۔۔
آپکا بچہ تنہاٸ پسند ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ بہت زیادہ مشغول رہتے ہیں۔
اگر۔۔۔۔
آپ کے بچے میں خوداعتمادی کی کمی ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ اسکی حوصلہ افزاٸ نہیں کرتے۔
اگر۔۔۔۔۔۔
آپکا بچہ جسمانی طور پر کمزور ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ اسے ہمیشہ ڈراۓ رکھتے ہیں۔
اگر۔۔۔۔۔
آپکا بچہ ضدی ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ سخت مزاج ہیں۔
اگر۔۔۔۔۔۔۔
آپکا بچہ چوری کرتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہے آپ اسے خرچ کرنا اور ہدیہ دینا نہیں سکھاتے۔
اگر۔۔۔۔۔
آپکا بچہ دوسروں کا احترام نہیں کرتا تو اسکا مطلب یہ ہے آپ اسکے ساتھ پست آواز میں بات نہیں کرتے۔
اگر۔۔۔۔۔۔
آپکا بچہ کنجوس ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ خرچ کرنے میں اسے اپنے ساتھ شریک نہیں کرتے۔
اگر۔۔۔۔۔۔
آپکا بچہ جھوٹ بولتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ بات بات پر اسکی سخت پکڑ دھکڑ شروع کرتے ہیں۔

🍁ماخوذ از عربی حکایات🍁

آئیے قدم بڑھائیں آسانیاں بانٹنے کی جانب تاکہ ہمارے اردگرد سکون، اطمینان، محبت، امن اور شانتی پھیل سکے. ..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں